Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت ملتوی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت ملتوی

سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی، تاہم سپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک لاہور سے آنا ہے جبکہ دوسرا اس وقت کورٹ ون میں مصروف ہے، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو پتا ہے اس کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر ہے؟

دورانِ سماعت وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے وقت کی مدت ختم ہو چکی ہے، جبکہ درخواستیں بھی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دائر کی گئی ہیں۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے ہم سب پابند ہیں، انہوں نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیس کب سنا جا سکتا ہے، جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے جمعرات یا آئندہ پیر کی تاریخ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر جب کورٹ ون سے فارغ ہوں تو کیس سنا جائے، تاہم مزید تاخیر پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

وکیل فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ پراسیکیوشن کو پابند کیا جائے کہ مزید التوا نہ مانگے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے کارروائی آئندہ تاریخ کے لیے مقرر کر دی۔

 

یاد رہے کہ 24 جنوری 2026 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے پیکا ایکٹ کے مختلف سیکشنز کے تحت دونوں ملزمان پر قید اور جرمانے عائد کیے تھے، جبکہ بعض دفعات کے تحت بریت بھی دی گئی تھی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایس ای سی پی کا ’’سرٹیفکیٹ آف سٹیچوٹری کمپلائنس‘‘ فریم ورک متعارف

Next

وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، وزارت صحت سے متعلق امور پر گفتگو

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme