Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

افغانستان سے دہشتگردی، یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on افغانستان سے دہشتگردی، یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی

یورپی یونین نے افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی۔

اسلام آباد میں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 8ویں دور موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالس افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کودفاع کاحق حاصل ہے۔

سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کایا کالاس نے امریکا ایران تنازع میں ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔  بولیں پاکستان خطے کی بڑی طاقت اوریورپی یونین کا شرکت دار ہے۔ ترجیحی اہداف یکساں ہیں۔

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کا کہنا تھا جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان سے انسانی حقوق اور مزدوروں کے تحفظ میں عملی پیش رفت چاہتے ہیں۔ تجارت سے آگے بڑھ کرہم ماحولیاتی تبدیلی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، صاف توانائی ، ہجرت اور نقل و حرکت میں تعاون بڑھارہے ہیں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے دوطرفہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااظہار کیا۔ کہا تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ اسٹریٹجک وژن طویل مدتی شراکت داری کونئی سمت دے سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے ۔ ہماری باہمی تجارت کا حجم تقریباً 12 ارب یورو سالانہ ہے۔ آج ہماری گفتگو کا محور تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا رہا ۔ سیکیورٹی اور دہشت گردی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے پاکستان پر مسلسل حملے بڑا خطرہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ یا کالاس کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات 8 ویں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے قبل ہوئی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع

Next

ایس ای سی پی کا ’’سرٹیفکیٹ آف سٹیچوٹری کمپلائنس‘‘ فریم ورک متعارف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme