ایران امریکا معاہدہ: ٹرمپ کا دستخطوں کی متوقع تاریخ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک اہم معاہدے پر رواں ہفتے کے اختتام یا پیر تک دستخط کیے جا سکتے ہیں۔ معروف امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے…
مذاکرات مثبت، 14 نکات پر مشتمل عبوری معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط کیے جائیں گے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط کیے جائیں گے۔ سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں…
عراق میں مسلح ملیشیاؤں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کی مہم تیز، کئی گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
عراق کی حکومت نے مسلح ملیشیا تنظیموں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ متعدد طاقتور گروہوں نے ہتھیار ڈالنے یا سرکاری سیکیورٹی اداروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیش رفت کو عراق میں ریاستی اختیار مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم…
بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ آسام میں حادثے کا شکار، 5 اہلکار ہلاک
بھارتی فضائیہ کا ایک اے این-32 فوجی طیارہ ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ کے ایئر بیس پر پیش آیا، جہاں…
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے 20 قصبوں اور دیہات سے فوری انخلاء کا حکم
جنوبی لبنان میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھروں سے نکلنے اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ علاقوں کے…
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، میئر سمیت 4 افراد جاں بحق
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے تازہ ڈرون حملوں میں الریحان میونسپلٹی کے میئر سمیت کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مختلف علاقوں میں فضائی حملوں اور گولہ باری کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے…
چین نے امریکی شہری من زِن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، جاسوسی کے الزامات عائد
چین نے ایک امریکی شہری اور معروف سیاسی تجزیہ کار کو جاسوسی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان ایک نیا سفارتی معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Lin Jian…
اومان کے ساحل پر جہازوں پر حملوں کے خلاف بھارت کا احتجاج، امریکی سفارت کار دوسری بار طلب
اومان کے ساحل کے قریب تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف بھارت نے ایک بار پھر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی میں تعینات امریکی ڈپٹی چیف آف مشن جیسن میکس کو طلب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے تین روز کے…
اسپیس ایکس کی غیر معمولی کامیابی، ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی افراد میں شامل
امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر (ایک ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجہ…
شمالی آئرلینڈ میں نسل پرستانہ کشیدگی، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد زخمی
بیلفاسٹ: شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں ایک خوفناک چاقو حملے کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے دوسرے روز بھی جاری رہے، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کم از کم 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر…