Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

اومان کے ساحل پر جہازوں پر حملوں کے خلاف بھارت کا احتجاج، امریکی سفارت کار دوسری بار طلب

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 1 Min Read
0

اومان کے ساحل کے قریب تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف بھارت نے ایک بار پھر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی میں تعینات امریکی ڈپٹی چیف آف مشن جیسن میکس کو طلب کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے تین روز کے دوران دوسری مرتبہ امریکی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنے تحفظات اور احتجاج سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی نے اومان کے ساحل پر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھی امریکی سفارت کار کو طلب کیا گیا تھا، جب ایک پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر پر حملے میں تین بھارتی ملاح ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی حکومت نے اس واقعے پر واشنگٹن کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک اور تجارتی جہاز، جس پر 20 بھارتی عملہ سوار تھا، حملے کی زد میں آیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت کار سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ تجارتی جہازوں اور ان پر سوار شہری عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور ایسے واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسپیس ایکس کی غیر معمولی کامیابی، ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی افراد میں شامل

Next

سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme