امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ سے 8 بچے ہلاک
امریکی ریاست لوزیانا میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، مرنیوالے بچوں کی عمر ایک سے 14سال کے درمیان ہیں۔ پولیس چیف شریوپورٹ نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بڑا ہولناک…
امریکا ہمارا حق تسلیم کریں یا پھر جنگ کا انتخاب کرے، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارا حق تسلیم کریں یا پھر جنگ کا انتخاب کرے۔ ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ جنگ بندی کی مدت کا خاتمہ توسیع پر نہیں ہونا چاہیے، یا تو آبنائے ہرمز اور ایٹمی پروگرام پر ہمارا حق…
جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے،پاسداران انقلاب
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔ ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ ٹرمپ…
شہری علاقوں پر حملہ دشمن کی اخلاقی پستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایرانی وزیرخارجہ
ایران کے شہر کرج میں ایک پُل پر حملے کے بعد اپنے بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سویلین مقامات بشمول زیر تعمیر پُلوں پر حملے ایرانیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ شہری علاقوں پر حملہ دشمن کی اخلاقی پستی کامنہ…
امریکی آرمی چیف سے استعفیٰ طلب، محکمہ دفاع کی تصدیق
امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جنرل رینڈی جارج کو سنہ 2027 تک اس عہدے پر رہنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ جنرل رینڈی جارج کی جگہ ایسا افسر اس عہدے پر لایا…
ایران امریکی عوام کیلئے خطرہ نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے عوام کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، باوجود اس کے کہ ان کے ملک نے حملوں کا سامنا کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے لکھا کہ ایرانی عوام کی امریکہ، یورپ یا ہمسایہ ممالک کے عوام سے کوئی دشمنی…
ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، اب شدت سے حملے کیے جائیں گے، تہران کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں شدت لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم ہوں گے اور فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جا سکتی ہیں۔ امریکی عوام سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے گزشتہ ایک…
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے، تل ابیب میں 3 افراد زخمی
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد اس کی ٹیموں کو متعدد علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کی ایک نئی لہر کا پتہ لگایا…
امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کے خاتمے کو قبول کریگا۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف سے براہ راست…
روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک
روس میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اڑان بھرنے…