سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی معطلی پر خط لکھ دیا۔ خط میں خیبرپختونخوا میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے…
اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان متحدہ عرب امارات کی برادر عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق…
کراچی: پاکستان کی بلند ترین عمارت برجِ قائد کی تعمیر کا معاہدہ طے
منصوبے کے مطابق 82 منزلہ “برجِ قائد” 941 فٹ بلند ہوگی، جو پاکستان کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔ یہ شاندار منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق جدید طرزِ تعمیر کا حامل “برجِ قائد” تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر مشتمل…
اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی روابط انتہائی اہم…
پولیس کا اے این پی صدر میاں افتخارحسین کو سکیورٹی ایڈوائزری نوٹس جاری
ایڈوائزری کے مطابق میاں افتخارحسین کو 24 گھنٹے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے، رہائش گاہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور دیواروں پر خاردار تاریں لگانے کی ہدایت جاری کی۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ نقل وحرکت کے وقت مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں، جبکہ حساس…
کراچی پورٹ پر ’’صاف بندرگاہ، محفوظ سمندر‘‘ مہم تیز
وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ سمندری حیات اور ماحول دوست بندرگاہوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی بندرگاہ سے 58 ہزار کلوگرام کچرا سمندر سے صاف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں 487 اہلکاروں…
وفاقی شرعی عدالت کا خودکشی قانون سے متعلق بڑا فیصلہ جاری
وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش سے متعلق قانون پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 2022 کے ایکٹ کو غیر اسلامی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے سے متعلق قانون سازی…
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
پنجاب میں لاہور سمیت 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، پنجاب پولیو کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی۔ راولپنڈی، قصور، شیخوپورہ، ملتان، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان…
محکمہ سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 170 ارب روپے اضافے کی تجویز
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں محکمہ سکول ایجوکیشن کا بجٹ 100 ارب روپے ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے طالبات کو مفت یونیفارم فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ بچیوں کے لیے مفت…
انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک قرار، سماعت جیل میں ہوگی
کراچی جنوبی کی عدالت نے حساس مقدمے کی سماعت جیل میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، سیشن جج کراچی ساؤتھ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل میں پیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمانڈ کی کارروائی سینٹرل جیل کمپلیکس میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق جوڈیشل…