Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت پر اتفاق

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس اور چین کو دنیا میں ہونے والی تمام یکطرفہ “غنڈہ گردی” اور تاریخ کو مسخ کرنے والے اقدامات کی مشترکہ طور پر مخالفت کرنی چاہیے۔

یہ بات انہوں نے بیجنگ میں ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اور اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات احترام، برابری اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور اب یہ تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک رابطے اور تعاون جاری رکھیں گے، جن میں توانائی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی کی جدت شامل ہیں۔

شی جن پنگ کے مطابق چین کے 15ویں سالانہ ترقیاتی منصوبے کو روسی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی معاشی اور تکنیکی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں مذاکرات کی خصوصی اہمیت ہے اور لڑائی کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے سے نہ صرف توانائی کی سپلائی مستحکم ہوگی بلکہ عالمی تجارتی نظام کو بھی استحکام ملے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں اور تقریباً تمام تجارت قومی کرنسیوں میں ہو رہی ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ روس توانائی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور قابل تجدید توانائی کے مشترکہ منصوبوں میں بھی وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان کے مطابق روس اور چین آزاد خارجہ پالیسی پر کاربند ہیں اور عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر پیوٹن نے چینی صدر کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ، خاندان اور کاروباری اداروں کو ٹیکس تحقیقات سے مکمل استثنیٰ

Next

چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، 20 معاہدوں اور اہم توانائی منصوبے پر اتفاق

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme