Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، 20 معاہدوں اور اہم توانائی منصوبے پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، 20 معاہدوں اور اہم توانائی منصوبے پر اتفاق

ولادیمیر پیوٹن اور شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران چین اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں جامع اسٹریٹجک تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیہ اور 20 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ توانائی کے ایک بڑے منصوبے پر بھی اتفاق کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور مکمل جنگ بندی ضروری ہے جبکہ یوکرین بحران کے حل کے لیے بنیادی وجوہات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے اپنی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض ممالک نے نوآبادیاتی طرزِ عمل کے ذریعے عالمی معاملات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی یہ کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس چین کو توانائی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین زیادہ تر روبل اور یوآن میں کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق دستخط شدہ دستاویزات کا مقصد اقتصادی تعاون کو مسلسل جاری رکھنا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ روس اور چین آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق چینی قیادت کے ساتھ بات چیت دوستانہ اور تعمیری رہی۔

دوسری جانب شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کی اسٹریٹجک حمایت کو مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو تیز کیا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت پر اتفاق

Next

روس کی پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت، ایران-امریکا تنازع کے پرامن حل پر زور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme