Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Iran's response to 14-point US proposal expected within hours
دنیا

ایران نے امریکا کو بھیجی گئی نئی امن تجویز کی شقیں ظاہر کر دیں، پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران نے امریکا کو بھیجی گئی نئی امن تجویز کی شقیں ظاہر کر دیں، پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران نئی مجوزہ امن تجویز کی اہم شقوں کو منظرِ عام پر لاتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، منجمد اثاثوں کی بحالی اور خطے میں جنگی محاذوں کو بند کرنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق یہ ترمیم شدہ تجویز پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تجویز میں ایران پر عائد امریکی بحری محاصرے کے خاتمے، غیر ملکی بینکوں میں موجود ایرانی اثاثوں کی واپسی اور لبنان سمیت تمام علاقائی محاذوں پر جنگ بند کرنے کی شقیں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے قریبی علاقوں سے امریکی افواج واپس بلائی جائیں اور حالیہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نکات بڑی حد تک ایران کی سابقہ تجاویز سے ملتے جلتے ہیں، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے مسترد کرتے ہوئے “کچرا” قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر طے شدہ ایک بڑا حملہ مؤخر کر دیا ہے۔ ان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ تہران کے ساتھ ایک قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کا حقیقی امکان موجود ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا حل جنگ کے بغیر نکل آتا ہے تو یہ بہتر ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کے ساتھ اس وقت “سنجیدہ مذاکرات” جاری ہیں۔

ایک پاکستانی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد نے ایرانی تجویز واشنگٹن تک پہنچا دی ہے، تاہم ذریعے کے مطابق دونوں فریق اپنی شرائط میں مسلسل تبدیلیاں کر رہے ہیں جس سے مذاکرات پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

ادھر ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے بعض معاملات میں نرمی دکھاتے ہوئے غیر ملکی بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثوں کے ایک چوتھائی حصے کی بحالی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ تہران تمام اثاثوں کی واپسی چاہتا ہے۔ اسی طرح امریکا نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ایران کو محدود پُرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے پر بھی لچک ظاہر کی ہے۔

تاہم امریکی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اوائل میں امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایران کے ساتھ جنگ بندی عمل میں آئی تھی، تاہم خطے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ امریکا اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام، میزائل صلاحیت اور خطے میں اس کے اتحادی گروپوں کی حمایت کو محدود کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پالتو جانور سے کسی انسان کو پہنچنے والا نقصان “ناقابلِ ضمانت” جرم قرار دے دیا گیا

Next

ناروے میں خاتون صحافی نے مودی کو آئینہ دیکھا دیا، پریس بریفنگ میں میڈیا آزادی پر تلخ جملوں کا تبادلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme