Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ناروے میں خاتون صحافی نے مودی کو آئینہ دیکھا دیا، پریس بریفنگ میں میڈیا آزادی پر تلخ جملوں کا تبادلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on ناروے میں خاتون صحافی نے مودی کو آئینہ دیکھا دیا، پریس بریفنگ میں میڈیا آزادی پر تلخ جملوں کا تبادلہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناروے کے دورے کے دوران میڈیا آزادی اور بنیادی حقوق سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک خاتون صحافی نے مشترکہ پریس بریفنگ کے بعد ان سے براہِ راست سوال کیا کہ وہ آزاد میڈیا کے سوالات کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔

اوسلو میں ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ کے اختتام پر نریندر مودی صحافی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی نے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہو گیا اور بھارتی وزیراعظم بغیر جواب دیے وہاں سے روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں بھارتی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی میڈیا آزادی اور انسانی حقوق کے معاملے پر صحافیوں اور حکام کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

ایک صحافی نے سوال اٹھایا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا پر دباؤ کے الزامات سامنے آ رہے ہیں تو ناروے جیسے جمہوری ممالک بھارت پر کیسے اعتماد کر سکتے ہیں۔

صحافی نے یہ بھی پوچھا کہ وزیراعظم نریندر مودی آزادانہ اور غیر اسکرپٹڈ سوالات کا سامنا کب کریں گے۔ تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوال کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے “اگلا سوال” کہہ کر دوسرے صحافی کو موقع دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق جواب نہ ملنے پر خاتون صحافی احتجاجاً بریفنگ ہال سے باہر چلی گئیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر بھارت میں میڈیا آزادی، اظہارِ رائے اور انسانی حقوق کی صورتحال پر مسلسل بحث جاری ہے۔ مختلف بین الاقوامی تنظیمیں ماضی میں بھی بھارت میں صحافیوں پر دباؤ اور آزادی صحافت سے متعلق خدشات کا اظہار کر چکی ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Iran's response to 14-point US proposal expected within hours
Previous

ایران نے امریکا کو بھیجی گئی نئی امن تجویز کی شقیں ظاہر کر دیں، پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ

Next

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان نے چوتھے دن 7 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے، فتح کے لیے مزید 121 رنز درکار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme