Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ واجبات

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ واجبات

پاکستان ریلوے کے مالیاتی کارکردگی میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،  ادارے میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے 21ارب 36کروڑ روپے کے واجبات تاحال بقایا ہیں،  واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر وزارتِ ریلوے اور وزارتِ خزانہ آمنے سامنے آ گئیں ۔

وزارتِ ریلوے نے سارا ملبہ وزارتِ خزانہ پر ڈالتے ہوئے تمام دستاویزات قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مارچ دو ہزار تئیس کے بعد ریٹائر ہونے والے ریلوے ملازمین کو اب تک واجبات ادا نہیں کیے جا سکے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے پانچ ہزار پانچ سو اٹھتر گریجویٹی کلیمز کی مد میں دس ارب روپے جبکہ وزیرِ اعظم معاونت پیکج کے تحت چار ہزار ایک سو پینتیس کلیمز کی مد میں سات ارب باون کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ میرج گرانٹ کی مد میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ اور بنیوولنٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب باون کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق متعدد درخواستوں کے باوجود وزارتِ خزانہ نے اضافی فنڈز مختص نہیں کیے۔ آٹھ ارب انیس کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی سمری دسمبر دو ہزار پچیس سے زیرِ التوا ہے ۔ گزشتہ پانچ ماہ سے اسے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی نہیں لایا گیا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال ریلوے کا ریونیو ترانوے ارب روپے تھا جبکہ حکومت سے گرانٹ کی مد میں چونسٹھ ارب روپے وصول کیے گئے ۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سی ایس ایس کے امتحانات میں ہر سال امیدواروں کی بڑے پیمانے پر ناکامی کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں

Next

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلی کی جانب سے بھجوائی گئی صوبائی کابینہ میں توسیع کی سمری منظور کر لی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme