Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی و بحرینی قرارداد مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی و بحرینی قرارداد مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

تہران – اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق امریکا اور بحرین کی مشترکہ قرارداد کو مسترد کر دیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ مجوزہ قرارداد یک طرفہ، سیاسی طور پر متاثر اور سنگین خامیوں پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد بحری آمد و رفت کی آزادی کو یقینی بنانا نہیں بلکہ خلیج فارس میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔

ایرانی مندوب نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کی اصل وجہ امریکا کی پالیسیاں ہیں، جن کے باعث صورتحال بگڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور قرارداد میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا حل صرف اس وقت ممکن ہے جب جنگی کیفیت ختم ہو، غیر قانونی پابندیاں اور بحری رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور معمول کی تجارتی و بحری سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنائی جائے۔

ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا کہ ایسی قراردادوں کی منظوری ادارے کی غیر جانبداری اور ساکھ کو متاثر کرے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدام خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران بحری آمد و رفت کی آزادی اور عام تجارت کی بحالی کا حامی ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں موجود کشیدگی اور عسکری کارروائیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں۔

ادھر امریکا اور بحرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں مبینہ حملے روکنے اور بحری آمد و رفت سے متعلق اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Chinese Premier Meets with US Senator Steve Dennis
Previous

چین کا امریکا کو سخت پیغام: تائیوان ریڈ لائن ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں

Air India Dreamliner crash investigation in final stage, report expected in a month
Next

ایئر انڈیا ڈریم لائنر حادثے کی تحقیقات آخری مرحلے میں، ایک ماہ میں رپورٹ متوقع

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme