Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا قدم، پی ایچ ایف اور پارکو کے درمیان کوچز ٹریننگ پروگرام کا معاہدہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا قدم، پی ایچ ایف اور پارکو کے درمیان کوچز ٹریننگ پروگرام کا معاہدہ

پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) کے درمیان ہاکی کوچز کی تربیت کے پروگرام کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر مرتضیٰ قریشی نے دستخط کیے، جبکہ وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم عابد یعقوب اور ذیشان نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور اسے دوبارہ عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محی الدین وانی نے بتایا کہ کوچز کی تربیت کا پروگرام ملک بھر میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا تاکہ جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کوچنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن جونیئر سطح پر ٹیلنٹ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم عابد یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارکو قومی کھیل کی سرپرستی ایک مثبت اور تعمیری مقصد کے تحت کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان ہاکی ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بحال کرنے میں کامیاب ہوگی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کا عمل جاری ہے اور موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ کورین ٹیم پاکستان کی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی، جس سے قومی کھلاڑیوں کو قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا اور ٹیم کی تیاریوں میں مزید بہتری آئے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران مذاکرات میں شامل، مگر میدانِ جنگ نہیں چھوڑے گا: صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان

Next

چیس فیڈریشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme