Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

چیس فیڈریشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on چیس فیڈریشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

چیس فیڈریشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جہاں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔

تقریب کے دوران ذیشان نقوی نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ انور سلیم نے سینئر نائب صدر، آغا وسیم نے نائب صدر اول اور محمد وسیم نے نائب صدر دوم کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

اسی طرح انعام اللہ نے نائب صدر سوم، گوہر اقبال نے سیکرٹری جنرل، مصور خان نے فنانس سیکرٹری، واصف نثار نے جوائنٹ سیکرٹری اور شاہد خان نے پریس سیکرٹری کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان میں شطرنج کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت چیس کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شطرنج کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر اس صلاحیت کو مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب قیادت ملک میں شطرنج کے کھیل کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا قدم، پی ایچ ایف اور پارکو کے درمیان کوچز ٹریننگ پروگرام کا معاہدہ

Next

دوبارہ حملے کی صورت میں نیتن یاہو کا ایران اور حزب اللہ کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme