Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

فہد مصطفیٰ کی پنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل، فلم انڈسٹری کو ریلیف دینے کا مطالبہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on فہد مصطفیٰ کی پنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل، فلم انڈسٹری کو ریلیف دینے کا مطالبہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفی نے پنجاب حکومت سے سینما گھروں کے اوقات کار میں نرمی کی اپیل کرتے ہوئے فلمی صنعت کے لیے خصوصی ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فہد مصطفیٰ نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سینما انڈسٹری کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی۔

خط میں فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کی جلد بندش کے باعث سینما گھروں کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے فلمی صنعت کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سینما اوقات کار میں معمولی توسیع سے ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور انڈسٹری کی آمدن بہتر ہو سکے گی۔

اداکار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلم ڈسٹری بیوشن اور سینما انڈسٹری کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ یہ شعبہ ہزاروں افراد کے روزگار سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق سینما اوقات کار میں نرمی سے نہ صرف فلم بینوں کو سہولت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے خط میں پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات قابلِ تعریف ہیں، تاہم موجودہ حالات میں سینما گھروں کو مزید سہولت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان کی درخواست پر مثبت غور کرے گی تاکہ فلم سازوں، سینما مالکان، ڈسٹری بیوٹرز اور ناظرین سب کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت کاروباری مراکز اور سینما گھروں کے اوقات کار محدود کیے گئے تھے، جس کے بعد فلمی صنعت سے وابستہ حلقوں کی جانب سے ان پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ مسلسل سامنے آ رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، بھارتی گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب بند

Next

حج پر تنقید کا جواب، وسیم اکرم، فخرِ عالم اور مصباح الحق کی وضاحت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme