Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

جنوبی پنجاب میں 2.5 ارب روپے کا شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 1 Min Read
Comments Off on جنوبی پنجاب میں 2.5 ارب روپے کا شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ڈی جی خان فاریسٹ سرکل میں موجود خالی جنگلاتی اراضی پر 2 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی شجرکاری کی جائے گی، منصوبے کے تحت پنجاب میں 7 ہزار 249 ایکڑ خالی جنگلاتی زمین کو سرسبز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس کے علاوہ دریائی جنگلات پر قبضوں کی روک تھام کے لیے خالی اراضی پر فوری شجرکاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈی جی خان فاریسٹ سرکل پنجاب کے 57 فیصد دریائی جنگلات پر مشتمل ہے، جس کے باعث اس علاقے کو منصوبے میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، مجوزہ منصوبے کے تحت ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ ادو میں شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کی دی گئی ہے۔

منصوبے میں آبپاشی کے مؤثر نظام کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب بھی شامل ہے، جبکہ مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والی اقسام کے درخت مثلاً شیشم، کیکر، نیم، بیری اور شہتوت لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد کاربن ذخیرہ بڑھانا، سموگ کی شدت میں کمی لانا، گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کے اثرات کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہے، منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف جنگلاتی رقبے میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے وزارت صحت کا انقلابی اقدام

Next

ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme