Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد:  آئندہ وفاقی بجٹ میں ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ کیبنٹ ڈویژن اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 72 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کے علاوہ کیبنٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح نیشنل آرکائیوز پاکستان کے بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے پر ساڑھے 5 ارب روپے خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔

توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی نظام کی اپ گریڈیشن اور توانائی بچت منصوبوں کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد ٹیکنوپولس منصوبہ کے لیے ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ تجاویز میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کا مقصد امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی متعدد منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل منصوبے کے لیے 16 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ خواتین افسران کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر 82 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا، توانائی کی بچت، خواتین کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی اور قومی ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

جنوبی پنجاب میں 2.5 ارب روپے کا شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Next

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر ذبیحہ جانوروں کی کھالوں سے بڑی معاشی سرگرمی متوقع

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme