Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے وزارت صحت کا انقلابی اقدام

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے وزارت صحت کا انقلابی اقدام

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے، پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ کے بعد اب عام صارف بآسانی دوا کی میعادِ استعمال اور قیمت سے متعلق مستند معلومات تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کیلئے لازم ہوگا، وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بار کوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ادویات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا جس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا، ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لئے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کئے جائیں گے، متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کئے جا چکے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پرانے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، پالیسی تیار

Next

جنوبی پنجاب میں 2.5 ارب روپے کا شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme