Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس، آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، چیف جسٹس

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس، آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، چیف جسٹس

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ بانی کے وکیل سلمان صفدر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے اگر سلمان صفدر دستیاب نہیں تو نیا وکیل مقرر کیا جائے ۔ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو قانون اپنا راستہ خود بنائےگا ۔ عدالت نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی سے وکالت نامے سے دستخط کروانے کا حکم  دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت میں نیا موڑ آگیا ۔ سزایافتگان کی طرح ان کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے ڈویژن بینچ کو بتایا سلمان صفدر کی شدید علالت کےباعث پیش نہیں ہوسکے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا عدالت پہلے ہی اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کا حکم دے چکی ۔ اگر سلمان صفدر دستیاب نہیں تو کیا کوئی اور وکیل دلائل نہیں دے سکتا ؟

سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے پر دستخط نہیں کروائے جا سکے۔ اس پر چیف جسٹس نے یاد دلایا گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل حکام کو وکلا سے ملاقات کروانےکا حکم دیا گیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا وکلا کی بانی سے ملاقات کروا دی گئی تھی تاہم وکالت نامے پر دستخط نہیں کروائےگئے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئےاپیلوں پر دلائل کا آغاز ہونا چاہیےتھا ۔ کسی کو کوئی اعتراض تھا تو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاتا ۔ اپیلوں کو غیرضروری تاخیر کا شکار ہونے نہیں دیا جائے گا ۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے اصرار کیا کہ سلمان صفدر آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بیرون ملک معائنے کے باعث وہ اپیلوں کی پیروی نہیں کر سکتے۔ عدالت نےسلمان صفدر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ بانی سے وکالت نامے پر دستخط کروا کے دیئے جائیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

راجا پرویز اشرف نے انمول پنکی سے تعلق کے الزام کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

Next

الیکشن کمیشن کا اجلاس، کوئٹہ بلدیاتی انتخاب پر غور و خوض

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme