Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

الیکشن کمیشن کا اجلاس، کوئٹہ بلدیاتی انتخاب پر غور و خوض

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on الیکشن کمیشن کا اجلاس، کوئٹہ بلدیاتی انتخاب پر غور و خوض

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری و آئی جی بلوچستان اور سینئر افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی، چیف سیکرٹری و آئی جی نے خضدار میں دہشتگردوں کی موجودگی اور قبائلی اختلافات سے آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 256 خضدار کی سیٹ اختر مینگل کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے 13 فروری 2026 کو خضدار میں ضمنی انتخاب کا پروگرام جاری کیا تھا۔

کمیشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال پر 27 مارچ کو خضدار کا انتخابی شیڈول معطل کیا گیا تھا۔

بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ خضدار میں اس وقت ضمنی انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں، حکام کے مطابق خضدار میں انتخابی عملے اور ووٹرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن آئین و قانون کے تحت خضدار میں ضمنی انتخاب کروانے کا پابند ہے، بریفنگ کی روشنی میں خضدار کے ضمنی انتخابات پر مناسب فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹس کی معیاد 27 جنوری 2019 کو ختم ہو چکی ہے، کمیشن نے کوئٹہ میں حلقہ بندی کا عمل مکمل کر لیا ہے، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جون کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

الیکشنز ایکٹ اور بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے ڈرافٹ شیڈول پر موقف جلد دینے کی ہدایت کر دی، کمیشن کا مقصد آئین و قانون کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس، آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، چیف جسٹس

Next

پاکستان کو ٹیکنالوجی کا صرف صارف نہیں تخلیق کاربننا ہوگا: احسن اقبال

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme