Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ہماری پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی بجٹ کو کیسے ڈیل کرنا ہے: بیرسٹر گوہر

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 3 Min Read
0

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے بجٹ اجلاس 12 جون کو ہوگا سمری بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ اجلاس میں شامل ہوں نہ ہوں، یہ وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے، ہماری پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی بجٹ کو کیسے ڈیل کرنا ہے، بجٹ آئینی اور قانونی معاملہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ یوٹیلیٹی بلز اور پیٹرول کے پیسے ادا نہیں کرپارہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پچھلی مرتبہ بھی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی بجٹ پر کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں گے، ہماری کوشش ہے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے، سہیل آفریدی اکتوبر میں وزیراعلٰی بنے آج تک ایک ملاقات نہیں کرائی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقاتیں 34 ہفتوں سے بند ہیں، کیا تاریخ میں کسی قیدی کو 34 ہفتے ملاقاتوں سے محروم رکھا گیا ہو گا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بانی کی ملاقاتیں بحال ہونی چاہئیں، ملاقاتوں پر پابندیوں نے نفرت کو جنم دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی لیکن یہ کہا جائے آپ غدار ہیں یہ ناقابل برداشت ہے،6 ماہ سے ہمیں نہیں معلوم بانی کن حالات میں ہیں، چھوڑیں اس بات کو بانی سابق وزیراعظم ہیں، ایک مقبول لیڈر ہیں آئین اور قانون کے مطابق ملاقات انکا حق ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک بات کلیئر کررہا ہوں پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے،گلگت بلتستان میں ہمارے 22 امیدوار میدان میں تھے، پوری جمع تفریق کے بعد ہم 15 نشستوں پر جیتے ہیں، ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستوں کو کسی اور کو دیں گے تو ہم اسکو نہیں مانتے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا ہے حق حکمرانی اسی کے پاس ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف ہمارا بیانیہ واضع ہے جنہوں نے وفاق میں ہمارا میندیٹ چوری کیا گلگت میں اُن کے ساتھ کیوں حکومت بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، گلگت میں 17 نشستوں کے نتائج میں ہم 8 نشستوں پر جیتے ہیں، 24 نشستوں پر ہماری برتری واضع ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا واضع موقف ہے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، پرامن مظاہرین پر گولی چلانا غلط ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اسمبلی میں اپنا موقف دیا ہے 12 مہاجرین نشستوں کا مسلہ آئینی مسلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے موقف کی تائید کرتے ہیں، لوگ فوج کا نام استعمال نہ کریں اور فوج کے بل بوطے سیاست نہ کریں، ہم نے افواج کی قربانیوں اور کردار کو ہمیشہ سراہا ہے، ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں عوام کا حق ہے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تشدد کے خلاف ہیں قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے خلاف ہیں، اڈیالہ جیل میں کسی خاص شخصیت کی ملاقات جھوٹی خبر ہے، سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کی کال صوبائی حقوق کیلئے دی ہے، وزیراعلٰی کی کال کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی کے مطابق اسکا شیئر ملنا چاہیے، اِس کے علاوہ پی ٹی آئی میں کوئی بھی مسلہ ہو آپ سافٹ ٹارگیٹ بن جاتے ہیں اسکی کیا وجہ ہے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کچھ دیر خاموش رہے پھر ہنس پڑے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، ملکی امور پر گفتگو

Next

پیپلزپارٹی کی حکومت سازی کیلئے آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme