Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت کے بعد سفارتی عمل کا نیا مرحلہ، سوئٹزرلینڈ میں جامع مذاکرات کی تیاری

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 1 Min Read
0

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت  کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے نئے مرحلے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد جامع مذاکرات کا آغاز سوئٹزرلینڈ میں کیا جائے گا، جہاں دونوں ممالک کئی اہم اور حساس معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مذاکراتی عمل مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے فریم ورک کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے، جو تہران کے مؤقف کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف معاملات پر بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مذاکرات کے اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطحی سیاسی نمائندگی کے ذریعے ایران کے ساتھ ممکنہ جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، اقتصادی پابندیوں میں ممکنہ نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی، علاقائی سلامتی، تجارتی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔ دونوں فریق اس بات کی کوشش کریں گے کہ ابتدائی مفاہمت کو ایک ایسے مستقل اور قابلِ عمل معاہدے میں تبدیل کیا جائے جو طویل المدتی استحکام کا باعث بن سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ کا اعلان: آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی، کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا

Next

لبنان پر اسرائیلی حملہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہوگا، عباس عراقچی

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme