Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ٹرمپ کا اعلان: آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی، کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 2 Min Read
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی اور اس پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

جی سیون اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے بعد امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا متن جلد جاری کیا جائے گا اور اس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت بھی جلد متوقع ہے۔ ان کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور یہی معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز نہ صرف جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی بلکہ 60 روزہ عبوری مدت کے بعد بھی بغیر کسی ٹول ٹیکس کے کھلی رہے گی۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کا متن جائزے کے لیے امریکی کانگریس کو بھی بھیجا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اس کے جوہری ذخائر کی فضائی نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا مقصد ایرانی جوہری ذخائر پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ انہیں مکمل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ خطے اور دنیا کے لیے ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پر جلد ایک خصوصی پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں مفاہمتی یادداشت اور آئندہ مذاکراتی عمل سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان امریکا ایران معاملے میں بہت پیچیدہ ایشوکوڈیل کررہا ہے، فیلڈ مارشل کی اس معاملے میں دلچسپی کی وجہ امن اوراستحکام ہے: سکیورٹی ذرائع

Next

ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت کے بعد سفارتی عمل کا نیا مرحلہ، سوئٹزرلینڈ میں جامع مذاکرات کی تیاری

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme