داعش کا دوسرا بڑا کمانڈر امریکی و نائیجیرین کارروائی میں ہلاک، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم Islamic State کے عالمی سطح پر دوسرے بڑے کمانڈر ابو بلال المنوکی کو امریکی اور نائیجیرین فورسز کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ابو بلال المنوکی داعش کے…
ہرمز میں ممکنہ مشن کی تیاری، فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی اور عالمی جہاز رانی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر اپنے طیارہ بردار بحری جہاز Charles de Gaulle کو بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے، جہاں وہ ممکنہ غیر جانبدار بحری مشن کی تیاری کرے گا۔ فرانسیسی وزیر دفاع Alice Ruffo نے ایک…
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 2 ارب ڈالر سے زائد خسارے کا سامنا
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے جبکہ کمپنی کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور مالیاتی رپورٹس کے مطابق فضائی آپریشنز میں…
غزہ میں اسرائیلی حملے، حماس کے اہم رہنما عزالدین الحداد کی شہادت کا دعویٰ
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سینئر رہنما عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حماس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی باضابطہ…
را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا اعتراف، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود الگ تھلگ ہو رہا ہے
بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے سابق سربراہ A. S. Dulat نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں بلکہ بھارت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اے…
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کر دی
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ Farooq Abdullah نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی انتہاپسند تنظیم Rashtriya Swayamsevak Sangh اور سابق بھارتی آرمی چیف Manoj Naravane کے حالیہ بیانات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان…
دورۂ چین کے اختتام پر امریکی وفد نے چینی حکام کی دی گئی اشیا ایئرپورٹ پر تلف کردیں
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے اختتام پر امریکی وفد کی جانب سے غیر معمولی حفاظتی اقدامات سامنے آئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس اور وفد کے ہمراہ موجود صحافیوں کے مطابق امریکی عملے نے چین سے روانگی سے قبل چینی حکام کی جانب سے فراہم کی گئی…
بھارت میں منعقدہ برکس اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم، ایران جنگ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
نئی دہلی – برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کسی مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوگیا، جس سے ایران میں جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک کے درمیان اختلافات واضح ہوگئے۔ اجلاس کے اختتام پر میزبان ملک بھارت کو صرف چیئرمین کا بیان…
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع کا فیصلہ
واشنگٹن میں ہونے والے اہم سفارتی مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی کے موجودہ معاہدے میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ…
’’تمہارے جیسے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے‘‘، ٹرمپ کا چین سے واپسی پر صحافی پر برہم اظہار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے سے واپسی پر ایک صحافی کے سوال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے جیسے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے۔‘‘ امریکی صدر نے یہ بیان اس وقت دیا جب وہ بیجنگ سے واپسی کے دوران طیارے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے…