اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال سے فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
اڈیالہ جیل سے علاج کی غرض سے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ایک سزایافتہ قیدی اسپتال سے فرار ہو گیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جو منشیات برآمدگی کے…
تانگیر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، اموات کی تعداد 2 ہوگئی
گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں ن لیگ کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ضلع میں دفعہ ایک سو…
اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز
بجٹ میں اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کی جائے گی۔ فیصلے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل، سیاہی سب کچھ مہنگی…
پاکستان کو 123 ارب ڈالر درکار، قرضوں کی واپسی کیلئے پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان
پاکستان کا آئندہ 5 سال تک آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے امکانات محدود ہیں۔ پاکستان کو 5 سال میں 123 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضروریات ہوں گی۔ قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو اگلے 5…
احتجاج کی کال، اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ
آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ آزاد کشمیرحکومت نے وفاق کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ وفاقی حکومت نت اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی پولیس کے 1500 سے زائد جوان…
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 469 روپے کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 323 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ…
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 698 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 523 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ…
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں…
ٹیکس اور کسٹمز کے 5700 ارب روپے مالیت کے 50 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں سب سے زیادہ 27 ہزار 621 مقدمات اپیلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا ہیں، جن کی مجموعی مالیت 3383 ارب روپے بنتی ہے۔ کلکٹر ایڈجوڈیکیشن کے پاس 58 ارب 30 کروڑ کے 2155 کیسز ہیں، جبکہ کلکٹر اپیلز کے پاس 46 ارب 30 کروڑ روپے…
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن بھی آج بڑی ریلی نکالے گی۔ خطے کے 24 حلقوں میں 1368 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،24 حلقوں میں 396 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، انتخابات میں 266 آزاد امیدوار بھی حصہ…