مجموعی قومی پیداوار کی شرح 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز
سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں زرعی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد، صنعت کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا جائے گا، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک رہے گی، بجٹ میں سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا 15 فیصد مقرر کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات…
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ…
پی ٹی اے کی مؤثر کارروائیاں، قومی سلامتی کیخلاف 202 ڈیجیٹل اثاثے بند
جاری کردہ سروے کے مطابق اس عرصے میں 24 گھنٹے سائبر نگرانی کا مؤثر نظام فعال رکھا گیا، تاکہ ممکنہ خطرات، غلط معلومات اور آن لائن پروپیگنڈا سرگرمیوں کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ پی ٹی اے کے مطابق مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھارتی نژاد مواد بھی ہٹایا گیا،…
پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، گوجرانوالہ نندی پورسیالکوٹ روڈ پر درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاہور کوٹ خواجہ سعید میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ہربنس…
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر تجاویز دیں
وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140 اے، کراچی و حیدرآباد پیکج اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر گفتگو ہوئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ گورنر شپ ایم کیو…
سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے لیے 16 اور 17 جون کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد کے باعث بجٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کو…
اومان کے ساحل پر جہازوں پر حملوں کے خلاف بھارت کا احتجاج، امریکی سفارت کار دوسری بار طلب
اومان کے ساحل کے قریب تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف بھارت نے ایک بار پھر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی میں تعینات امریکی ڈپٹی چیف آف مشن جیسن میکس کو طلب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے تین روز کے…
اسپیس ایکس کی غیر معمولی کامیابی، ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی افراد میں شامل
امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر (ایک ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجہ…
پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ٹوکنائزڈ معیشت کے نئے دور کا آغاز
پاکستان نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 نافذ کرکے پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کردی ہے. اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی سرگرمیوں کیلئے بینکنگ سہولت اور ریگولیٹری سینڈ باکس کا آغاز کیا، پاکستان میں کرپٹو صارفین 4 کروڑ سے زائد ہیں اور سالانہ…
شمالی آئرلینڈ میں نسل پرستانہ کشیدگی، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد زخمی
بیلفاسٹ: شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں ایک خوفناک چاقو حملے کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے دوسرے روز بھی جاری رہے، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کم از کم 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر…