Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان امریکا ایران معاملے میں بہت پیچیدہ ایشوکوڈیل کررہا ہے، فیلڈ مارشل کی اس معاملے میں دلچسپی کی وجہ امن اوراستحکام ہے: سکیورٹی ذرائع

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 4 Min Read
0

سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ پاکستان امریکا ایران کے معاملے پر  ایک ایسے ایشو کو ڈیل کر رہا ہے جو  بہت پیچیدہ ہے۔

اعلیٰ سکیورٹی حکام  نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اس میں کردار ثالث کا ہے، فیلڈ مارشل کا اس معاملے میں ایک ہی انٹرسٹ ہے، وہ ہے امن اور استحکام۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا اگر  یہ جنگ نہ رکتی تو اس کے سنگین نتائج ہوتے، ہم ہیڈلائن ڈپلومیسی میں دلچسپی نہیں رکھتے، پاکستان نے ثالثی کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں ، دنیا کو  آہستہ آہستہ اس کا ادراک ہو رہا ہےکہ پاکستان نےکیا کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عظیم لڑائی وہ ہوتی ہے جہاں آپ بغیر لڑے جنگ جیتیں، ابھی بھی اس معاملے میں بگاڑ پیدا کرنے والے موجود ہیں، اسرائیل کا انٹرنیشنل میڈیا پر اثر و رسوخ ہے، قطر، سعودی عرب، ترکیے، مصر اور یو اے ای کو بھی اس کا کریڈٹ جاتا ہے،  ان سب ممالک نے پاکستان کی امن کی خواہش پر لبیک کہا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایران، سعودی عرب امریکا سب ممالک کے ساتھ الگ الگ تعلقات ہیں، پاکستان کے یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان معاملے میں نہ پڑتا تو مسلم امہ میں کون یہ جنگ رکواسکتا تھا، افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

 ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت سے ہمیں فرق نہیں پڑتا: سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بھارت کے دورے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، کون کس سے مل رہا ہے اس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم اتنے تنگ نظریےکے ساتھ چیزوں کو نہیں دیکھتے، ہمارے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

15 جون 2026 تک 32092 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے: سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 جون 2026 تک 32092 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیےگئے، دہشتگردی کی 2170 کارروائیاں ہوئیں، 64 فیصد خیبرپختونخواہ اور 34 فیصد بلوچستان میں ہوئیں، 1861 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، 640 پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور  شہری شہید ہوئے، 862 دہشتگرد غضب للحق آپریشن افغانستان میں مارےگئے باقی 999 پاکستان میں ہلاک ہوئے۔

ہمیں پتا تھا جے اے اے سی کا ایجنڈا کیا ہے؟ سیکورٹی ذرائع

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلا نشان حیدر کشمیر سے ہے، ہمارا ایشو دہشتگرد رجیم سے ہے وہاں کی عوام سے نہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی نے بھی پیسا لگایا، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے،  سوال کیا کہ کیا وہ وہاں کے مسلمانوں کو خرید سکتے ہیں؟ کیا وہاں سے پاکستان کیلئے لوگوں کے جذبات سامنے نہیں آئے، بھارت مقبوضہ کشمیرکا ملٹری کے ذریعے بھی کچھ نہ کرسکا اس لیے آزاد کشمیر میں آگ لگائی ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا،  ہماری ڈیفالٹ آپشن ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے،  اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا، ہمیں پتا تھا جے اے اے سی کا ایجنڈا کیا ہے، یہ کدھر سے آرہے ہیں، بی وائے سی کو جب دہشتگرد تنظیم کہا گیا تب بھی بہت شور مچا تھا، پھر بی وائے سی بھی کھل کر سامنے آگئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے لوگوں کو کہا ہے اپنی دکانیں کھولیں لیکن جے اے اے سی نے عوام کو کہا ہے جو دکانیں کھولے گا ہم آگ لگا دیں گے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت پولیٹیکل پراسیس فالو کررہی تھی، آزاد کشمیر میں بیٹھ کر ریاست مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں، ریاست پیار محبت سے ڈیل کررہی ہے، ریاست ہمشہ پہلے ماں بن کے ڈیل کرتی ہے بعد میں باپ بنتی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ہر لمحے جے اے اے سی مزید کھل کر سامنے آرہی ہے، ان کو آئینی، قانونی طریقے سے ڈیل کیا جائے گا۔

اب جنگ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوچکی ہے، اس تناظر میں بجٹ کم ہے: سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہمارے اندرونی چیلنجز میں دہشتگردی بھی ہے، اب جنگ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوچکی ہے، اس تناظر میں بجٹ کم ہے، ملٹری اور سیاسی لیڈر شپ کو بھی اس کا احساس ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج میں 40 فیصد کےقریب جوان کشمیر  سے تعلق رکھتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں

کالعدم بی ایل اے کے بڑے اسپانسر بڑے سردار بھی ہیں: سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے بڑے اسپانسر بڑے سردار بھی ہیں، یہ بلوچستان میں سرمایہ کاری نہیں آنے دینا چاہتے۔

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی: سیکورٹی ذرائع

سیکورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کی تردید کردی، بتایا گیا کہ 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، جو روپوش ہیں تو قانون اپنا راستہ لےگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آزادکشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا:سکیورٹی ذرائع

Next

ٹرمپ کا اعلان: آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی، کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme