Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران کا لبنانی صدر کو جواب: اصل دشمن سے نمٹیں، لبنان کو مذاکراتی مہرہ بنانے کا الزام مسترد

By FARHAN.YOUNAS1992
June 6, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران کا لبنانی صدر کو جواب: اصل دشمن سے نمٹیں، لبنان کو مذاکراتی مہرہ بنانے کا الزام مسترد

ایران اور لبنان کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایرانی حکام نے لبنانی صدر جوزف عون کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنانی صدر نے اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہ ان قوتوں کے پیچھے چل رہے ہیں جو لبنان پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کو اپنے حقیقی مسائل اور خطرات پر توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی صدر جوزف عون کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں لبنان کو ایک “سودے بازی کے مہرے” کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ صدر عون کے بیانات سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے لبنان کے مسائل کا ذمہ دار ایران ہو، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران لبنان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں بطور دباؤ استعمال کرنا چاہتا تو اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ بہت پہلے طے پا چکا ہوتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنان کو “اصل دشمن” سے محفوظ بنانے پر توجہ دے اور خطے میں جاری بحرانوں کے اسباب کا حقیقت پسندانہ جائزہ لے۔

یہ بیان بازی اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل صدر جوزف عون نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کو لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور بیروت کو علاقائی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان

Next

گلگت بلتستان الیکشن کی تیاریاں مکمل، دیامر میں دفعہ 144 کا نفاذ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme