Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 6, 2026 1 Min Read
Comments Off on وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ پاک چین تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوا، چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مفید، بامقصد اور نتیجہ خیز رہیں، دورۂ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ملاقات میں ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری سے روزگار اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کے ثمرات عوام تک پہنچنا چاہئیں، پارلیمانی سفارت کاری پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی جبکہ پاک چین دوستی آزمودہ، لازوال اور فولادی رشتہ ہے، چین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔

چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے تاہم پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی

Next

ایران کا لبنانی صدر کو جواب: اصل دشمن سے نمٹیں، لبنان کو مذاکراتی مہرہ بنانے کا الزام مسترد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme