Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بلاول بھٹو کی ننھے یوٹیوبر ’ شیراز‘ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on بلاول بھٹو کی ننھے یوٹیوبر ’ شیراز‘ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے شیراز کو فالو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شیراز کے بڑے مداح ہیں اور ان سے مل کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ شیراز کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق خوشی ہوتی ہے کہ شیراز نہ صرف محنت کر رہے ہیں اور شہرت حاصل کر رہے ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں، جیسے پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر۔

بلاول بھٹو نے گفتگو میں اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور اس خطے کے لیے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔

انہوں نے شیراز سے مزید کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے بڑوں نے عوام کی خدمت کی، اسی طرح وہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور موقع ملنے پر لوگوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

میں کراچی سے آپ کا بہت بڑا فین ہوں،میرا نام بلاول ہے، کیا تمہیں میرا نام یاد رہےگا، بلاول بھٹو زرداری کی ننھے وی لاگر شیراز اور اس کی بہن سے ملاقات

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

دفترخارجہ نے امریکا ایران صورتحال پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

Next

ایشین فینسنگ چیمپئن شپ: ویزا اور کلیئرنس خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme