Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

دفترخارجہ نے امریکا ایران صورتحال پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on دفترخارجہ نے امریکا ایران صورتحال پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

پاکستان دفتر خارجہ نے خطے کی کشیدگی پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان علاقائی امن اور ایران امریکا تنازع مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مصالحتی کردار جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔

رپورٹ میں فوری اور طویل مدتی معاشی و ساختی اثرات سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری قرار دی گئی ہے اور بتایا گیا کہ جنگ بندی اور ثالثی کی کوششوں نے پاکستان  کی سیاسی اور سفارتی ساکھ مضبوط کی،پاکستان کے کردار کو ایران سمیت خلیجی ممالک اور خطے بھر میں سراہا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کا کردار جاری رکھے  گا،پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تنازع کا مزید پھیلاؤ روکا جائے،امریکا، اسرائیل اور ایران تنازع نے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال بدل دی،حالیہ پیش رفت نے ایران کی داخلی سیاست اور خلیجی تعاون کونسل کو نئی شکل دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی ممالک اب اپنی معاشی اور سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں،اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم بھی دنیا کے سامنے مزید واضح ہوگئے،آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے کے سیاسی اور معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں تجارتی راستوں کی ازسرنو تشکیل کا بھی امکان ہے،موجودہ سفارتی اور سیاسی پیش رفت کو دیرپا شراکت داریوں میں بدلا جائے گا،خطے میں پاکستان کے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے امکانات ہیں۔

دفتر خارجہ کا رپوٹ میں کہناتھا کہ ابھی تک ترسیلات زر یا بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی پر فوری اثرات سامنے نہیں آئے،بحران طویل ہوا تو بیرون ملک پاکستانیوں، تجارت اور معیشت پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں،دوبارہ کشیدگی شروع ہوئی تو پاکستان اور پورے خطے پر گہرے اثرات ہوں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے : خواجہ آصف

Next

بلاول بھٹو کی ننھے یوٹیوبر ’ شیراز‘ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme