Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے : خواجہ آصف

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 1 Min Read
Comments Off on کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ جمہوری سوچ کا تقاضا ہے کہ جو لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں وہ یہ معاملہ 27 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو یہ فیصلہ کرنے دیں اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنے دیں یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک مکمل  سیٹ ہے اور پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں ، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے، اکتوبر 1947ء میں مہاجر دو لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دے کر سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر بسے ، آپ کس طرح ان مہاجروں کو ان کے حق سے محروم کرسکتے ہیں؟

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کئی دہائیاں ان مہاجروں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاریں، زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہےان لوگوں نے آزادی کی بہت مہنگی قیمت ادا کی ہوئی ہے، اپنی رائے کو تسلیم کرانے کے لیے جمہوری رستہ اپنائیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Next

دفترخارجہ نے امریکا ایران صورتحال پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme