Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب

ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف شکایات پر غور کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرریوں اور موجودہ ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی سے متعلق طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے رولز کی منظوری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی تینوں اجلاسوں کی صدارت 11 جون کو کریں گے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے ججز کے خلاف شکایات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرریوں کے طریقہ کار اور موجودہ ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے، اجلاس میں رولز کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد نئے ججز کی تقرری کے حوالے سے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے جبکہ موجودہ ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

اس کے بعد قومی عدالتی پالیسی ساز میکنگ کمیٹی کا اجلاس بھی 11 جون کو ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کریں گے، اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تمام ہائی کورٹس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور پرانے مقدمات فوری نمٹانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تمام ہائی کورٹس اپنے اپنے صوبوں سے متعلق کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار

Next

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme