Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت 1737 ارب روپے ہے، واپڈا حکام کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 1 Min Read
Comments Off on داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت 1737 ارب روپے ہے، واپڈا حکام کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو بتایا گیا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت ایک ہزار 737ارب روپے ہے، منصوبے سے مجموعی طور پر پانچ ہزار چار سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو کروڑوں ڈالر سود کی ادائیگی پر ارکانِ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت اجلاس میں واپڈا حکام نے بریفنگ دی، بتایا کہ داسو منصوبے کے پی سی ون کے مطابق تکمیل کی مدت نومبر دو ہزار اٹھائیس ہے۔ تاہم دو بار ناخوشگوار واقعات کے باعث تاخیر ہوئی۔ منصوبے میں پہلے بارہ یونٹس لگیں گے جن سے چار ہزار تین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جبکہ بعد میں تین مزید یونٹس شامل کیے جائیں گے ۔ ہر یونٹ سے تین سو ساٹھ میگاواٹ پیداوار ہوگی۔ حکام کے مطابق منصوبے کے لیے بیرونی فنڈنگ سمیت مکمل فنڈز دستیاب ہیں اور 765 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ منصوبے کے لیے چار سو پچاسی ملین ڈالر قرض ملا اور ابھی صرف تیس فیصد کام پر ہی ہم چھیالیس ملین ڈالر سود دے چکے ہیں، جو کل قرض کے دس فیصد کے برابر ہے۔ واپڈا حکام نے بتایا کہ انڈر گراؤنڈ پاور ہاؤس ٹنل پر بیس اعشاریہ صفر چار فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ پراجیکٹ کالونی فیز ون پر اناسی اعشاریہ دو سات اور فیز ٹو پر چار اعشاریہ چار پانچ فیصد پراگریس مکمل ہو چکی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو طلب کر لیا

Next

دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کیلئے آسان ٹیکس شرح متعارف کرانے کی تجویز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme