Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹس سے اہم فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے، فیصلے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کی استدعا کی گئی، ہائیکورٹس،سپریم کورٹ نہ ہی وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت ہے۔

فیصلے کے مطابق اکثراعلیٰ عدلیہ سے ہائیکورٹ کوجلد فیصلوں کی ہدایات کرنے کی درخواستیں کی جاتی ہیں، ملک میں اس وقت 5 خودمختار ہائیکورٹس ہیں ہرہائی کورٹ آزاد آئینی عدالت ہے، ہائیکورٹ نہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے نہ ہی وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ضلعی عدالتیں یا دیگر ایسی عدالتیں جو آرٹیکل 203 کے تحت قائم ہوئیں ہائیکورٹ کےماتحت ہیں، ہائیکورٹ کے تمام فیصلے سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیے جاسکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنا  عدالت کو کسی بھی طرح ماتحت نہیں بناتا۔ ہائیکورٹس کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات بہت احتیاط اور مناسب الفاظ میں دیئے جانے چاہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹس کے پاس مقدمات کی مقررکردہ تاریخوں کی پالیسی کے ساتھ ساتھ اپنے آزاد روسٹر اور کیس مینجمنٹ کے نظام موجود ہوتے ہیں، کوئی بھی حکم یا ہدایت جوایسی پالیسی یا کیس فکسیشن پرحاوی ہو ہائیکورٹس کی عدالتی،انتظامی آزادی میں مداخلت کےمترادف ہے۔

فیصلے کے مطابق بلاشبہ بعض اوقات مقدمے کی ہنگامی نوعیت کا تقاضا ہوتا ہے کہ معاملہ واپس بھیجےجانے پر متعلقہ ہائیکورٹ کی جانب سےجلد سنا جائے، ایسے مقدمات میں  مناسب الفاظ کا استعمال ہونا چاہیے تاکہ  ہائی کورٹ کی آزادی متاثر ہو۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق

Next

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme