Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں منشیات کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ حکومت کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز پر مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون قومی چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے، قومی مفاد کے معاملات میں تمام اداروں اور حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور منشیات کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے چیلنجنگ حالات میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی کے لیے قابلِ ستائش کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا: دفتر خارجہ

Next

ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme