Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات، کیا نواز شریف فعال سیاست میں واپس آ رہے ہیں؟

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on گلگت بلتستان انتخابات، کیا نواز شریف فعال سیاست میں واپس آ رہے ہیں؟

اسلام آباد: کیا نواز شریف سیاست میں واپسی کر رہے ہیں؟ 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان کے الیکشن اس کا پہلا حقیقی جواب ہو سکتے ہیں۔

نواز شریف اکتوبر 2023 میں پاکستان واپسی کے بعد سے بڑے پیمانے پر فعال سیاسی مہم سے دور رہے ہیں۔

انھوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران کسی فعال مہم کی قیادت نہیں کی۔ ان کی عوامی  موجودگی محدود رہی ہے انھوں نے  پارلیمنٹ میں کبھی کبھار حاضری دی۔

سیاسی مبصرین اور اپوزیشن کی طرف سے یہ سوالات برقرار تھے کہ کیا وہ دوبارہ کسی زیادہ واضح، فرنٹ لائن سیاسی کردار میں ابھریں گے۔

تاہم گلگت بلتستان کے انتخابات سے قبل نواز شریف کے سیاسی طور پر دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

جی بی میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کے ان کے اقدام نے اس بحث کو ہوا دی ہے کہ آیا یہ پارٹی مینجمنٹ سے ہٹ کر سیاسی طور پر سامنے آنے کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر آج منگل کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتخابات اور خطے کی ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نواز شریف اپریل میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے انتخابی عمل میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔

19 اپریل کو نواز شریف نے جی بی الیکشن 2026 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے مری میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔

ایک دن بعد  جی بی کیلئے لیگی پارلیمانی بورڈ  سے خطاب کیا۔  نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی گلگت بلتستان میں مصروفیات پارٹی سربراہ کی حیثیت سے ان کی معمول کی ذمہ داریوں کی عکاس ہیں۔

نواز شریف کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں، وہ انہیں پورا کرتے ہیں۔ پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کے مطابق جی بی مہم میں نواز شریف کی فعال شمولیت ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ وہ ماضی میں عام طور پر اے جے کے اور گلگت بلتستان میں براہِ راست انتخابی مہم سے دور رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان عالمی امن کا ضامن، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

Next

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme