Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

کراچی: پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے “ٹیکس ٹریپ” میں جکڑدیا ہے جو نہ صرف انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی لاگت بڑھا رہا ہے، بلکہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور موبائل صارفین کی تعداد میں اضافے کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہاہے۔

یہ بات ٹیلی کام گروپ ویون (VEON) کی سفارش پر تیارکی گئی  رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ فرنٹیئر اکنامکس کی  تیارکردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام شعبہ دنیاکے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیے جانیوالے شعبوں میں شامل ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ موبائل سروسز پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس، 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور 2.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی سمیت مجموعی طور پر 37 فیصد ٹیکس عائد ہے،اسی طرح  ٹیلی کام کمپنیوں پر 29 فیصد کارپوریٹ انکم ٹیکس اور منافع پر 10 فیصد سپرٹیکس بھی لاگو ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھاری ٹیکس بالآخر صارفین پر منتقل ہوتے ہیں،جس سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مہنگی ہو جاتی ہیں اور ان کے استعمال میں کمی آتی ہے،نتیجتاً تعلیم، صحت،مالیاتی خدمات اور ای کامرس جیسے شعبوں میں ڈیجیٹل رسائی محدودرہ جاتی ہے۔

مطالعے میں خبردارکیاگیاکہ زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے موبائل استعمال اور انٹرنیٹ کی رسائی کم ہونے سے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سست پڑ جاتی ہے،جس کے باعث معیشت کاغیر دستاویزی حصہ برقراررہتاہے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع نہیں ہو پاتی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمرکے 68 فیصد افرادکے پاس اسمارٹ فون موجودنہیں،جبکہ ملک انٹرنیٹ رفتارکے لحاظ سے 105 ممالک میں 101ویں نمبر پر ہے۔

مزید یہ کہ فی صارف اوسط ماہانہ آمدن صرف ایک ڈالر ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر موبائل سروسز پرمجموعی ٹیکس بوجھ کو 37 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد تک لایاجائے توموبائل استعمال، نیٹ ورک سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتاہے۔

رپورٹ کا اندازہ ہے کہ اگر ایسی اصلاحات نافذ کی جائیں تو 2031 تک حکومت کو وسیع تر معاشی سرگرمیوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکس نیٹ کی بدولت زیادہ آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

ٹیلی کام صنعت نے وفاقی بجٹ سے قبل حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موبائل سروسز پر 15فیصدایڈوانس انکم ٹیکس کم کیاجائے، ٹیلی کام آلات پر ڈیوٹیاں ختم کی جائیں، شعبے پر عائد خصوصی ٹیکسوں کو معقول بنایا جائے ۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

گلگت بلتستان انتخابات، کیا نواز شریف فعال سیاست میں واپس آ رہے ہیں؟

Next

اسکردو گلگت روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند، پیٹرول کی سپلائی متاثر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme