Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی، بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی، بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

آئی سی سی  نے پاکستان کو ایک اور میگا ایونٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔ آئی سی سی کی منظوری کے بعد پاکستان آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی کرے گا، جس سے عالمی کرکٹ میں پاکستان کی حیثیت مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے کوالیفکیشن پاتھ وے اور ایونٹ کے ابتدائی انتظامات کی منظوری دی گئی۔ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کی 12 بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

منظور شدہ فارمیٹ کے مطابق 10 ٹیمیں براہِ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ان میں 2026 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں، میزبان پاکستان (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ کرے) اور 6 جولائی 2026 تک آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں اگلی بلند ترین درجہ بندی رکھنے والی ٹیم شامل ہوگی۔

باقی دو ٹیموں کا انتخاب گلوبل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں مختلف علاقائی کوالیفائنگ مقابلوں سے کامیاب ہونے والی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم کے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود سفری اور سیکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے وینیوز، شیڈول، علاقائی کوالیفکیشن الاٹمنٹ اور دیگر انتظامی تفصیلات جولائی میں ہونے والے آئندہ بورڈ اجلاس میں حتمی شکل دی جائیں گی۔

یہ ایونٹ پاکستان کے لیے نہ صرف عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہوگا بلکہ ملکی کھیلوں، سیاحت اور بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پنکی جیل میں، مگر مبینہ کوکین نیٹ ورک متحرک، پاپڑ کے پیکٹس میں سپلائی کا انکشاف

Next

اسحاق ڈار کا  مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme