Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

پینٹاگون کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان فوجی مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on پینٹاگون کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان فوجی مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے جمعہ کے روز اسرائیل اور لبنان کے درمیان فوجی سطح کے مذاکرات کے نئے مرحلے کے پہلے دور کی میزبانی کی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے اندر فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، اور اسرائیلی حکام نے حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان کی مسلح افواج کی نمائندگی ملٹری آپریشنز کے سربراہ نے کی، جبکہ اسرائیلی وفد کی قیادت ملٹری اسٹریٹجک ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی وفود نے باضابطہ طور پر براہ راست مذاکرات میں حصہ لیا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کنٹرول کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کے لیے ایک مستقل چینل قائم کرنا ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان واشنگٹن میں ابتدائی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں آئندہ کے مذاکراتی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا تھا۔ موجودہ فوجی مذاکرات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فریقین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ ایک ایسا رابطہ نظام قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے فوجی سطح پر براہ راست معلومات اور پیغامات کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا، تاکہ سرحدی کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

امریکی حکام کو توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس عمل کو سیاسی سطح تک بھی وسعت دی جائے گی، اور ممکنہ طور پر اگلا سیاسی مذاکراتی دور بھی واشنگٹن میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب خطے میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق فوجی پیش قدمی جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے اطراف تک پہنچ چکی ہے۔

مذاکرات کے بعد لبنانی صدر جوزف عون اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان،سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

Next

امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme