Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا میں اسٹیڈیمز اور فین ایونٹس کے دوران ڈرونز پر مکمل پابندی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 29, 2026 2 Min Read
Comments Off on فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا میں اسٹیڈیمز اور فین ایونٹس کے دوران ڈرونز پر مکمل پابندی

امریکی فضائی ادارے Federal Aviation Administration (ایف اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ FIFA World Cup 2026 کے میچز اور متعلقہ فین ایونٹس کے دوران امریکا بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد ہوگی تاکہ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ایف اے اے کے مطابق میچ کے دنوں میں اسٹیڈیمز کے گرد 3 ناٹیکل میل کے دائرے اور زمین سے 3 ہزار فٹ کی بلندی تک ہر قسم کی فضائی سرگرمی، بشمول ڈرونز، ممنوع ہوگی۔ اسی طرح ملک بھر میں منعقد ہونے والے فین ایونٹس کے اطراف ایک ناٹیکل میل کے دائرے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی تک ڈرونز کے استعمال پر پابندی نافذ رہے گی۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون آپریٹرز کو ایک لاکھ ڈالر تک جرمانے، فوجداری مقدمات اور دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب Federal Bureau of Investigation (ایف بی آئی) نے بھی اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے اطراف اضافی سکیورٹی کے لیے خصوصی ڈرون مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

Jessica Tisch نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ نیویارک پولیس کو وفاقی اداروں کے تعاون سے بڑے ایونٹس کے دوران ممکنہ ڈرون خطرات سے نمٹنے کے نئے اختیارات دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران 6.5 ملین ڈالر مالیت کا ڈرون مخالف سازوسامان خریدا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ڈرونز کو آسانی سے “جنگی ہتھیار” میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اسی لیے امریکا کی 250ویں سالگرہ سمیت مختلف عالمی ایونٹس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی تاریخ میں بڑی تبدیلی؟ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں

Next

جاپان کی جانب سے بھارتی آموں کی درآمد پر 20 سال بعد دوبارہ پابندی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme