Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

امریکی تاریخ میں بڑی تبدیلی؟ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں

By FARHAN.YOUNAS1992
May 29, 2026 2 Min Read
Comments Off on امریکی تاریخ میں بڑی تبدیلی؟ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں

امریکی صدر Donald Trump کی تصویر ممکنہ طور پر جلد 250 ڈالر کے امریکی کرنسی نوٹ پر نظر آسکتی ہے، جس کے لیے امریکی محکمہ خزانہ میں ابتدائی سطح پر تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار The Washington Post نے دعویٰ کیا ہے کہ 250 ڈالر کے مجوزہ نوٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو تقریباً ڈیڑھ صدی بعد پہلی مرتبہ کسی زندہ شخصیت یا موجودہ امریکی صدر کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ نوٹ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس امریکی محکمہ خزانہ میں تعینات ٹرمپ کے دو قریبی عہدیداروں نے بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے عملے کو ابتدائی ڈیزائن اور نمونے تیار کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بعض حکام نے اس تجویز پر قانونی اعتراضات اٹھائے کیونکہ امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخصیت یا موجودہ صدر کی تصویر کرنسی پر شائع نہیں کی جا سکتی۔ بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کی سابق ڈائریکٹر پیٹریشیا سولیمین نے بھی قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری جانب ناقدین نے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ قومی اداروں اور علامتی ریاستی شناخت پر ذاتی اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی سینیٹر Mark Warner نے اس منصوبے کو “صدر ٹرمپ کی انا کو بڑھانے کی کوشش” قرار دیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا نے عراق کو مکمل تباہ کر کے “بہت بڑی غلطی” کی تھی، ٹرمپ

Next

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا میں اسٹیڈیمز اور فین ایونٹس کے دوران ڈرونز پر مکمل پابندی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme