Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Iranian Foreign Minister Abbas Araqchi visits Pakistan, important diplomatic activities expected
دنیا

ایرانی وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے امریکہ کا ویزا دینے سے انکار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 26, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایرانی وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے امریکہ کا ویزا دینے سے انکار

عباس عراقچی اقوام متحدہ کی ایک اہم سلامتی کونسل بحث میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ امریکہ نے انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس ہفتے “اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحفظ اور عالمی نظام کو مضبوط بنانے” کے موضوع پر اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران-امریکہ تعلقات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اجلاس کی صدارت چین کر رہا ہے جبکہ وانگ یی اس کی سربراہی کریں گے۔ چینی حکام کے مطابق اجلاس میں عالمی نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر ان کی مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ویزا مسائل کے باعث عباس عراقچی نیویارک نہیں جا سکیں گے۔

سفارتی مبصرین کے مطابق ایران سلامتی کونسل کا موجودہ رکن نہیں، اس لیے عباس عراقچی کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ ان کی عدم موجودگی کے باعث ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان ممکنہ براہ راست رابطے یا ملاقات کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے، عالمی تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی راستوں کو فروغ دینے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اجلاس میں چین کے مؤقف کی حمایت کرے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور پرامن سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرے گا۔

ادھر مارکو روبیو کی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

افزودہ یورینیم پر ٹرمپ کے بیان کے بعد ایرانی سفارتخانوں کا سخت ردعمل

Next

امریکا کو خطے میں مزید اڈوں کا موقع نہیں ملے گا، سپریم لیڈر ایران

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme