Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 24, 2026 1 Min Read
Comments Off on پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک تقریباً 800 کلومیٹر طویل نان اسٹاپ دوڑ مکمل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مسعود خان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے حسین مناظر اور گلگت بلتستان کی بلند و بالا وادیوں سے گزرتے ہوئے یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے مسلسل 9 دن کی انتھک محنت کے بعد 810 کلومیٹر کا سفر مکمل کیا۔

نوجوان ایتھلیٹ نے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے یہ چیلنج قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راستے میں شدید جسمانی تھکن، دشوار راستوں اور مسلسل دوڑ کے باعث کئی مرتبہ قدم ڈگمگائے، لیکن قومی جذبے نے انہیں ہمت نہ ہارنے دی۔

مسعود خان کے مطابق پشاور سے اسکردو تک مسلسل دوڑ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد کارنامہ ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دی ہے۔

انہوں نے اس سے قبل بھی روس، جاپان اور چین سمیت مختلف ممالک کے ایتھلیٹس کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اور متعدد تمغے اپنے نام کیے۔

کھیلوں کے حلقوں نے مسعود خان کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارنامہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی مثال اور حوصلہ افزائی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان ائیر فورس نے نیشنل والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں پاکستان نیوی کو شکست

Next

آئی سی سی کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی تجویز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme