Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جا سکتی،سپریم کورٹ کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 24, 2026 2 Min Read
Comments Off on بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جا سکتی،سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نےخلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق ایک اہم اور تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کی واضح، باخبر اور غیر مبہم رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جا سکتی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےتفصیلی فیصلہ جاری کیا،جسٹس شاہد بلال حسن نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

عدالت نےواضح کیاکہ اگربیوی نےظلم کی بنیاد پرکیس دائرکیا ہو تو اسےزبردستی خلع میں تبدیل کرنا اس کےمالی اورقانونی حقوق کومتاثرکر سکتا ہے،ایسےمعاملات میں بیوی کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیےکہ وہ چاہے تو ظلم کا کیس جاری رکھے یا خلع قبول کرے۔

فیصلے میں مزیدکہاگیا ہےکہ اگر شادی عملی طور پر ختم ہو چکی ہو لیکن ظلم ثابت نہ ہو، تب بھی عورت کو انتخاب کا حق دیا جانا ضروری ہے،عدالت کسی رشتے کو زبردستی بحال نہیں کرا سکتی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیاکہ فیملی مقدمات میں ثبوت کا معیار”غالب امکان” جبکہ فوجداری مقدمات میں “شک سےبالاتر”ہوگا،عدالتوں کوگھریلو معاملات میں ناممکن ثبوت جیسے عینی شاہد یا ایف آئی  آرکا تقاضا نہیں کرنا چاہیے،فیملی کورٹس کو فوجداری معیارثبوت سول مقدمات میں لاگو کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی۔

سپریم کورٹ نےزیرِسماعت کیس میں نچلی عدالتوں کےفیصلوں کوجزوی طور پر برقرار رکھتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا ہے،عدالت نے ہدایت کی ہےکہ فیملی کورٹ 30 دن کے اندر کیس نمٹائے اور بیوی کا حتمی مؤقف ریکارڈ کر کے اس کی رضامندی واضح کرے۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ اگر بیوی خلع قبول کرتی ہے تو قانونی شرائط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، اور اگر وہ ظلم کے دعوے پر قائم رہتی ہے تو کیس اسی بنیاد پر نمٹایا جائے گا۔

کیس میں شادی 19 ستمبر 2016 کو ہوئی جبکہ 8 اکتوبر 2016 کو علیحدگی کا مقدمہ دائر کیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کی ثالثی سے ایران امریکا جنگ بندی توسیع معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ایگزیوس کا دعویٰ

Next

امریکا ، ایران اور علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے ، اسحاق ڈار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme