Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

رستمِ زماں گاما پہلوان کی 66ویں برسی، ناقابلِ شکست پہلوان کو خراجِ عقیدت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on رستمِ زماں گاما پہلوان کی 66ویں برسی، ناقابلِ شکست پہلوان کو خراجِ عقیدت

برصغیر کے عظیم پہلوان اور “رستمِ زماں” کے لقب سے شہرت پانے والے گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ کشتی کی دنیا میں گاما پہلوان کو ان کی غیر معمولی جسمانی طاقت، شاندار تکنیک اور ناقابلِ شکست ریکارڈ کے باعث عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل رہا۔

گاما پہلوان، جن کا اصل نام غلام حسین تھا، 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے انہوں نے کشتی کے میدان میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور کم عمری میں ہی بڑے بڑے پہلوانوں کو شکست دے کر شہرت حاصل کر لی۔

1910 میں لندن میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں انہوں نے مشہور امریکی پہلوان زیبیسکو کو شکست دے کر دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھائی اور “رستمِ زماں” کا اعزاز حاصل کیا۔ گاما پہلوان کا شمار دنیا کے ان چند عظیم ایتھلیٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے تقریباً 52 سالہ کیریئر میں کبھی شکست قبول نہیں کی۔

ان کی جسمانی فٹنس، روزانہ کی سخت ورزش اور روایتی دیسی ٹریننگ آج بھی نوجوان پہلوانوں کے لیے مثال سمجھی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ ہزاروں ڈنڈ اور بیٹھکیں لگاتے تھے، جس نے انہیں دنیا کے مضبوط ترین انسانوں میں شامل کر دیا تھا۔

قیامِ پاکستان کے بعد گاما پہلوان لاہور منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے۔ وہ اپنے بھائی امام بخش اور بھولو برادران کے ساتھ کشتی کے فروغ میں بھی سرگرم رہے۔

رستمِ زماں گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو لاہور میں انتقال کر گئے، تاہم ان کی شاندار خدمات اور ناقابلِ شکست ریکارڈ آج بھی کشتی کی تاریخ کا سنہری باب سمجھے جاتے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اداکارہ مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر مقدمے کی درخواست دے دی

Next

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme