Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، یکم جون کو نکاح ہوگا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 2 Min Read
Comments Off on اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، یکم جون کو نکاح ہوگا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Momina Iqbal کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے، جس کی تصدیق ان کی بہن رمشا اقبال نے کی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اب اداکارہ کی بہن Ramsha Iqbal نے میڈیا سے گفتگو میں ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو محمد حمزہ حبیبی کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ خاندان کی رضا مندی سے طے پایا ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ان کے رشتہ دار نہیں ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اداکارہ مومنہ اقبال حالیہ دنوں میں ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

رمشا اقبال، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، اس کیس کی قانونی پیروی بھی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو تمام شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں اور معاملے میں پیشرفت مثبت رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی سطح پر مومنہ اقبال، ان کے اہلخانہ اور سسرال والوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے کیونکہ انہیں بھی دھمکیوں کا سامنا رہا۔

رمشا اقبال کے مطابق وہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانونی جنگ جاری رکھیں گی جبکہ میڈیا اور عوامی حمایت پر انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاک چین دوستی کے 75 سال: لاہور میں تاریخی نمائش، نئی گیلری کا افتتاح

Next

ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک روز میں 274 کوہ پیماؤں کا عالمی ریکارڈ، واپسی پر 2 بھارتی کوہ پیما ہلاک

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme