Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 1 Min Read
Comments Off on ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، رجسٹرار ہائیکورٹ نے حلف لیا، تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سول ججوں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالتوں سے توقعات وابستہ ہیں، اس لیے ججوں کو چاہیے کہ وہ فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد ججز کے کردار، رویے اور فیصلوں سے مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے نئے ججوں پر زور دیا کہ وہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں اور کسی دباؤ یا خوف کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں حائل نہ ہونے دیں، جدید تقاضوں کے مطابق عدالتی نظام میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نئے ججوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر نئے سول ججوں نے اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا، تقریب میں عدالتی افسران، سینئر ججز اور جوڈیشل اکیڈمی کے حکام نے شرکت کی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیرِ اعظم کی ای سی سی ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری

Next

ورلڈ بنک کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme