Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم سوموار کو آئرلینڈ جائےگی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم سوموار کو آئرلینڈ جائےگی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

ڈبلن میں کھیلی جانے والی یہ سہ فریقی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گی اور اسے انگلینڈ اور ویلز میں 12 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا مقابلہ 31 مئی کو آئرلینڈ سے ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان 3 جون کو دوبارہ ویسٹ انڈیز اور 4 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل آئے گا۔

آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کو سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ دونوں ایونٹس کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔ قومی ٹیم کا دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ، تیسرا مقابلہ 20 جون کو بنگلہ دیش، چوتھا میچ 23 جون کو آسٹریلیا جبکہ آخری گروپ میچ 27 جون کو برسٹل میں نیدرلینڈز کے خلاف شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمنز ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی، جن میں 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف مقابلے شامل ہیں۔

دوسری جانب دورۂ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں چار روزہ مختصر تربیتی کیمپ بھی جاری ہے۔ کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی فٹنس، مہارت اور میچ تیاریوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا، جس کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مومنہ اقبال کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی کارروائی، ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ طلب

Next

میگھا اور عباس جٹ کا نیا ویڈیو گانا ’لونگ لب لیا‘ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme