Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

میرا کا انکشاف: شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، کردار بعد میں کترینہ کیف کو مل گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on میرا کا انکشاف: شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، کردار بعد میں کترینہ کیف کو مل گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ اس فلم کا حصہ نہ بن سکیں۔

اداکارہ میرا ان دنوں اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم کی پروموشن کے دوران ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا۔

میرا کے مطابق انہیں معروف بھارتی فلم ساز یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعض ذاتی اور پیشہ ورانہ مسائل کے باعث وہ اس فلم میں کام نہ کر سکیں، جس کے بعد یہ کردار بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو دے دیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے لیے بھی مواقع موجود تھے اور وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش تھیں، تاہم حالات ان کے حق میں سازگار ثابت نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ “جب تک ہے جان” 2012 میں ریلیز ہونے والی ایک رومانوی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم یش چوپڑا کی آخری ہدایت کاری بھی تھی اور باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

ادھر میرا کی نئی فلم “سائیکو” بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ اداکارہ مختلف انٹرویوز میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کر رہی ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ زراعت پنجاب کی بڑی کامیابی، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں مقررہ ہدف کے قریب پیش رفت

Next

مومنہ اقبال کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی کارروائی، ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ طلب

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme